Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش نے مدارس فنڈ 50ہزار روپے کردیئے

مدھیہ پردیش۔۔۔۔مدھیہ پردیس کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مدارس کے طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم دینے اور انہیں ہنر مند بنانے پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے ہر ایک مدرسہ کو سالانہ دیئے جانے والے فنڈ 25ہزار سے بڑھا کر 50ہزارروپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔مدارس بورڈ کے20ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیمدینا  ضروری ہے ۔ موجودہ حالات میں بچوں کو ہنر مند بنانا انتہائی اہم ہے۔ بچے دینی تعلیم سے آراستہ ہو کرنیک اورمثالی انسان کا پیکر بنیں۔انہوں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سالانہ فنڈ میں اضافہ کے ساتھ ریاست میں مدرسہ بورڈ کیلئے آڈیٹوریم بھی تعمیر  کیا جائیگا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم وجے شاہ نے کہا کہ اب مدارس میں درجہ اول سے ہی کمپیوٹر کی تعلیم شروع کردی گئی ہے اور مدارس میں بھی قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ تقریب میں مدرسہ  بورڈ کے صدر سید امام الدین نے بتایا کہ اب تک ریاست کے 2575مدارس کا الحاق ہوچکا ہے  جہاں88ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مثالی کارکردگی پیش کرنے والے مدارس ، اساتذہ اور طلبہ کو انعامات سے نوازا۔

شیئر: