Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا نے خزاں اور بہار کے اسٹیکرز متعارف کروا دیئے

انسٹا گرام میں روزانہ کی بنیاد پر نئے فیچرز شامل کئے جا رہے ہیں۔ انسٹا نے اپنے صارفین کے لئےنئے اسٹیکر پیک متعارف کروا دیئے ہیں جن میں شمالی خطے کے صارفین کے لئے موسمِ بہار کے اسٹیکر اور جنوبی خطے کے صارفین کے لئے خزاں کے اسٹیکر شامل ہیں۔دونوں موسموں کی مناسبت سے پھولوں ، پتوں ، کافی کے مگ اور بارشوں کو اسٹیکر میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک روز قبل ہی انسٹاگرام نے لائیو ویڈیو میں فیس فلٹرز شامل کرنے کا فیچر بھی متعارف کروایا ہے۔ 
 
 

شیئر: