Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کا نجی میوزیم، جہاں 10 ہزار قدیم اشیا موجود ہیں

جس گھر میں میوزیم بنایا وہ بھی ایک طرح سے ثقافتی ورثہ ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے علاقے حوطہ بنی تمیم کے رہائشی سعودی شہری سعد آل سلیم نے اپنے گھر میں نجی میوزیم قائم کیا ہے جسے عام افراد کے لیے کھولا گیا ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری سعد آل سلیم کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میوزیم میں 10 ہزار سے زائد قدیم اشیا موجود ہیں جن میں سے بعض 104 برس سے بھی زیادہ پرانی ہیں۔‘
سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ’میوزیم کا مجموعی رقبہ 430 مربع میٹر پر ہے جسے بہت توجہ سے سجایا اور سنوارا گیا ہے۔‘
ان کے مطابطق ’یہاں آنے والوں کو ان قدیم اشیا کے ذریعے مملکت کی ثقافت کے بارے میں وسیع معلومات ملتی ہیں۔ میوزیم میں رکھی گئی اشیا کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔‘
ایک سوال کے جواب میں سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ’میرا شوق تھا کہ قدیم اشیا کو جمع کروں جس کے لیے میں پچھلے 25 برس سے کام کررہا ہوں، تاہم تین برس سے میں نے عام لوگوں کے لیے اسے کھولا ہے۔‘
میوزیم  کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’یہ گھر جسے میوزیم بنایا ہے یہ بذات خود ایک طرح سے ثقافتی ورثہ ہے کیونکہ یہ بہت قدیم ہے اس کی دیواروں، کمروں اور طرز تعمیر کو دیکھ کر ہی آپ  اندازہ  لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنا قدیم ہے۔‘

 

شیئر: