Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسل ایئر رنگز ، بالیوں کا نیا رواج

خواتین کا سنگھار جھمکوں اور بالیوں کے بغیر مکمل ہونا ناممکن ہے اور اگر یہ جھمکے فیشن کے مطابق پہنے جائیں تو خوبصورتی کو چار چاند لگادیتے ہیں۔ جھمکوں کو کا رواج بھی کپڑوں کی طرح موسم کی مطابقت سے تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔آج کل ٹیسل ائیر رنگز تیزی سے مقبول ہورہے ہیں اور مشرقی اور مغربی فیشن میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔ صرف پاکستان اورہندوستانی ہی نہیں بلکہ مغربی اداکارائیں بھی ان بالیوں کو استعمال کرتی نظر آرہی ہیں۔یہ بالیاں خوبصورت رنگوں اور مختلف ڈیزائن میں مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہنر مند گھریلو خواتین بھی ان بالیوں کو نت نئے ڈیزائن میں بنا رہی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: