Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پین پیسفک ٹورنامنٹ: موگا روزا کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

ٹوکیو: یہاں کھیلے کانیوالے پین پیسفک ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ گاربائن موگا روزا کو دفاعی چیمپئین کیرولین وزنیاکی نے ایک دلچسب مقابلے کے بعد 2-6 اور0-6 سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلک کربر اور روس کی اناستاسیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔پہلا سیٹ اناستاسیا نے 0-6 سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں اینجلک کربر نے 6-7 سے کامیابی سمیٹی۔اناستاسیا نے تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اینجلک کربر کو4-6 سے ہرا کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ کیرولین وزنیاکی اور اناستاسیا کے مابین ٹورنامنٹ کا فائنل 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: