آف اسپنر کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک کے چرچے
ممبئی :آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انڈین لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے جب لگاتار تین گیندوں پر میتھیو ویڈ، ایشٹن ایگر اور پیٹ کمنز کو آوٹ کیا تو وہ ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے انڈین بولر بن گئے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنزا سٹیڈیم میں کلدیپ نے یہ کارنامہ آسٹریلوی اننگز کے 33ویں اوور میں سرانجام دیا اور وہ پہلے انڈین ا سپنر ہیں جنھوں نے ایک روزہ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی۔ان سے 26 سال قبل آخری مرتبہ کپل دیو نے انڈیا کے لیے ون ڈے میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ کلدیپ کی اس کارکردگی پر انڈین شہریوں کے علاوہ کرکٹ بورڈ سے وابستہ افراد اور کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر انھیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔ کلدیپ کا کہنا تھا کہ یہ بہت خاص موقع ہے کیونکہ جس قسم کا آغاز میں نے کیا تھا، میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں ہیٹ ٹرک کر وں گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب میرا اینڈ تبدیل کیا گیا تو میں صرف ایک وکٹ لے کر دباوبڑھانا چاہتا تھا۔کرکٹ کی تاریخ میں انڈیا کی جانب سے 4بولر کلدیپ سے قبل ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جن میں سے کپل دیو اور چتن شرما نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں جبکہ ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان نے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔