Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹنس کا پھل ملنے لگا،کلدیپ یادو

ممبئی۔۔۔۔۔22سالہ ہندوستانی کرکٹرکلدیپ یادو ،ہند کے چمکتے ہوئے ستارے بن کر ابھر رہے ہیں۔وہ انڈر 19کھیلا کرتے تھے جب سلیکٹرز کی نظریں ان پر پڑیں اور انہیں ہندوستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ پچھلے ماہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔اب وہ آئی پی ایل میں بھی رنز بنارہے ہیں۔کلدیپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ہر کھیل کیلئے نئی منصوبہ بندی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 5برس سے آئی پی ایل میں کھیل رہا ہوں۔ ہر میچ میں بڑا دباؤہوتا ہے لیکن میں دباؤ نہیں لیتالیکن دباؤ سے میری طاقت اور بڑھ جاتی ہے۔میں مختلف طریقے آزماتا ہوں جس سے میری بولنگ میں ندرت پیدا ہوتی ہے ۔وکٹ لینے کیلئے میں چائنا مین ڈیلیوری کرتا ہوں کیونکہ یہی میرے پاس سب سے بڑا ہتھیار ہے۔کلدیپ ٹی20میں بھی باقاعدگی سے اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن اس فارمیٹ میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔کلدیپ کا کہنا تھا کہ آپ ٹی20میں گیند کو زیادہ اچھا ل نہیں سکتے۔میرا کام تو صرف گیند کو ٹرن کرنا ہے اور میں اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتا ہوں۔ دماغی طور پر بہت مضبوط شخص ہوں۔2014کے انڈر 19ورلڈ کپ کے بعد بھی میں نے اپنی فٹنس پر زیادہ توجہ دی اور آج مجھے اس کا پھل مل رہا ہے ۔ آپ جتنا فٹ ہونگے اتنی آپ کی بولنگ اچھی ہوگی اور زیادہ میچز کھیل سکیں گے۔

شیئر: