Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے خطے کا امن متزلزل کردیا، الجبیر

نیویارک ..... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ قطر دہشتگردی کے ذریعے پورے خطے کے امن و استحکام کو متزلزل کررہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سعودی عرب کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف ہے۔ قطر نے دہشتگردی کی سرپرستی کرکے خطے کے امن و امان کو متزلزل کردیا ہے۔ الجبیر نے توجہ دلائی کہ قطر کا مسئلہ پڑوسی ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کا ہے۔ وہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے او رہماری غیر متزلزل پالیسی یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا انسداد کرتے رہیں گے اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے سوتوں کو خشک کرکے ہی دم لیں گے۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک نے قطر سے جو مطالبات کئے ہیں وہ انسداد دہشتگردی کی بابت بین الاقوامی قوانین و ضوابط سے ماخوذ ہیں۔

شیئر: