جازان پر حوثیو ں کا میزائل حملہ ناکام
ریاض .... سعودی فضائیہ کے جوانوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے جازان پر داغے جانے والے 4میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا ۔ حوثیوں نے ایران کی شہ پر سعودی عوام و قائدین کی یوم الوطنی کی خوشیاں غارت کرنے کیلئے میزائل حملے کاپروگرام بنایا تھا۔ ذرائع کا کہناتھا کہ میزائل حملے کے باوجود جازان کے عوام نے پورے جوش و خروش سے یوم وطنی کا جشن منایا۔ انہیں احساس تک نہیں ہوا کہ میزائل حملہ ہوا ہے اور انکے تحفظ کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر بھی کی گئی ہیں۔