پنجاب میں سینیئر صحافی اور والدہ کا قتل
موہالی۔۔۔۔سینیئر صحافی کے جے سنگھ اور ان کی 90سالہ ماں گھر میں مردہ پائے گئے۔ موہالی کے ایس ایس پی کلدیپ سنگھ چاہل نے بتایا کہ کے جے سنگھ کا قتل دھار دار آلے سے جبکہ ماں کا قتل گلا دباکر کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس دہرے قتل کے پیچھے کیا وجوہ ہیں اس کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص ان کے گھر گیا تھا جس نے بعد میں پولیس کو وارادت کی اطلاع دی۔ کے جے سنگھ متعدد اخبارات میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کرچکے تھے۔