تلنگانہ کے ضلع ورنگل وبائی بخار کی لپیٹ میں
حیدرآباد۔۔۔۔۔تلنگانہ کا ضلع ورنگل وبائی بخار کی لپیٹ میں ہے۔ ورنگل میں وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ پچھلے 10 دن میں ایم جی ایم اسپتال میں وبائی بخار کے 6 ہزار مریض لائے گئے۔دوردراز کے دیہات میں صورتحال مزید تشویشناک بنی ہوئی ہے۔متاثرین کے خون کے معائنہ پر کئی افراد کو ڈینگی کا پتہ چلا ہے۔ایم جی ایم اسپتال میں بیرونی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ۔اس سال اب تک ڈینگی کے 70معاملات کے علاوہ ملیریا اور سوائن فلو کے مریض بھی آئے۔ایم جی ایم اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ 3 افراد زیرعلا ج ہیں۔40 افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔ سوائن فلو سے متاثرہ افرادکیلئے علیحدہ وارڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ علاج کے سلسلہ میں مناسب اقدامات نہیں کئے جارہے ۔