Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی وطن واپسی،کل عدالت میں پیش ہونگے

  اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کےلئے لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ۔پارٹی رہنماوں کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ لیگی رہنماو¿ں کے ہمراہ پروٹوکول میں پنجاب ہاوس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہاوس میں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماو¿ں اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔موجودہ سیاسی صورت حال اور احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت کی۔احتساب ریفرنسز کے حوالے سے تمام قانونی اور آئینی پہلوو¿ں پر بھی غورکیا گیا۔ سینیٹ سے منظور آئینی ترمیم کے بعد پارٹی صدارت کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور عدالتوںمیں پیش ہوئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

 

شیئر: