اسلام آباد..بلوچستان میں اقتصادی راہداری کے تحت4نئی شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی۔ دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کیاجائے گا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ نے فنڈز کی منظوری دیدی ۔2 منصوبے اس سال شروع کئے جائیںگے۔ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک210 کلومیٹرطویل سڑک چین کی مالی معاونت سے شروع کی جائے گی۔اسی طرح110 کلومیٹر طویل خضدار بسیمہ روڈ پر کام بھی اسی سال شروع کیاجائیگا ۔ ان منصوبوں پر20 ارب روپے لاگت آئے گی۔اس شاہراہ کی تعمیر سے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں فراہم ہونگی۔اس کے علاوہ ژوب کچلاغ روڈ بھی مغربی روٹ کااہم حصہ ہے جو اسلام آباد سے کوئٹہ تک رابطے کیلئے مختصر ترین سڑک ہے۔305 کلومیٹر طویل 4 رویہ شاہراہ کیلئے اراضی کے حصول کاکام بھی شروع کردیاگیا۔