میکسیکو میں زلزلے کے بعدآتش فشاں پھٹ پڑا
میکسیکو سٹی ...میکسیکو میں زلزلے کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا ۔میکسیکو سٹی کے قریب واقع آتش فشاں سے گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع ہو گئے ۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ ارد گرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ آتش فشاں آخری مرتبہ 1994 میں پھٹا تھا۔ میکسیکو رواں ماہ طاقتور زلزوں کی زدمیں بھی رہا ہے۔ میکسیکو سٹی میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں300سے تجاوز کرگئیں۔ حکام کے مطابق زلزلے سے20 ہزار گھروں کو سخت نقصان پہنچا ۔ تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔