ریاض..... سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ طلاق کی نیت سے عارضی شادی کرنا جائز نہیں،یہ سراسر دھوکہ ہے۔ مفتی اعلیٰ سے دریافت کیا گیا تھا کہ سعودی طلبہ اسکالر شپ پر غیر ممالک تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتے ہیں اور وہاں انحراف سے بچنے کیلئے شادیاں کرلیتے ہیں تاہم ان کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ کورس مکمل کرنے کے بعد وطن جاتے ہوئے وہ اپنی اجنبی بیوی کو طلاق دے دیں گے۔ کئی لوگ اسے جائز سمجھ رہے تھے ، مفتی اعلیٰ نے یہ بات واضح کردی کہ ایسا کرنا سراسر دھوکہ اور غلط ہے