زیورات میں سائڈ جھومر کا ٹرینڈ
زیورات کا تصور انسانی زندگی کے ہر دور میں رہا ہے ۔ عورت اور زیور ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں اور خاص طور پر دلہن زیورات کے بغیر ادھوری سی لگتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ زیورات کے رواج بدلتے رہتے ہیں۔ اگر سر کے زیورات کی بات کی جائے تو جھومر اور ماتھا پٹی ایک لمبے عرصے سے رواج کا حصہ ہیں لیکن آج کل فیشن کی دنیا میں سائڈ جھومر کا چرچا ہے۔ فیشن شوز ہوں یا شادی بیاہ کی رسمیں ، خواتین بہت شوق سے سائڈ جھومر کا استعمال کرتی نظر آتی ہیں۔ ملک کے معروف جیولری برینڈز نت نئے ڈیزائن کے جھومر تیار کر رہے ہیں جو فیشن انڈسٹری کے ساتھ عوام میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔