دودھ بالوں کے لئے کس طرح فائدہ مند ہے ؟
کنڈیشنر کے طور پر دودھ کو استعمال کرنے کے لئے بنا کسی ملاوٹ نہانے کے بعد دودھ کو بالوں پر لگائیں، یہ بالوں کی جڑوں میں جا کے بالوں کو صحت مند بناتا ہے۔
بالوں کو لمبا اور صحت مند بنانے کے لئے دودھ میں کےلے کے کچھ ٹکڑے شامل کریں، اسے بالوں پر لگا کے کچھ دیر کے لئے لگا رہنے دیں، اسکے بعد صاف کر دیں۔
بالوں کو سیدھا کرنے کے لئے دودھ کو شہد میں ملائیں اور اس میں کیلے کو پیس کر ڈال کر پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو اپنے بالوں پر لگائیں اور سوکھنے دیں۔ اس پیسٹ کو خشک ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد اپنے بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔