سیمسنگ کا فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کا اعلان
سینسنگ فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کروائے گا۔ یہ بات سیمسنگ کے موبائل بزنس کے صدر کوہ ڈونگ نے جنوبی کوریا میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو فی الحال ایسا فون بنانے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے لیکن امید ہے کہ 2018 میں یہ فون پیش کیا جا سکے گا۔ سیمسنگ کی جانب سے کاغذ کی طرح مڑ جانے والے ڈسپلے پر لمبے عرصے سے کام جاری ہے ۔ کمپنی نے 2013 میں پہلی بار ایک لچکدار فون ڈسپلے کا پروٹوٹائپ پیش کیا تھا۔2016 میں سیمسنگ نے ایک پیٹنٹ بھی رجسٹریشن کے لئے جمع کرایا تھا جس میں ایک فولڈ ایبل فون کا خاکہ دیا گیا تھا۔سیمسنگ کے موبائل فون بزنس کے صدر نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ کمپنی ایک اسمارٹ اسپیکر بھی تیار کررہی ہے ۔