مظفر نگر میں معمولی تنازع پر کزن کا قتل
مظفر نگر۔۔۔۔اترپردیش میں مظفر نگر ضلع کے جانسٹھ قصبے میں معمولی بات پر ساجد اور اسکے پھوپھی زاد بھائیوں ہارون اور سونو کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوگئی ۔بات بڑھنے پر پھوپھی زاد بھائیوںنے ساجد پر چاقوسے وارکرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کے بعد دونوں بھائی فرارہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر رپورٹ درج کرلی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔