Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ،9افراد ہلاک

رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈ میں کمار ڈوبی گاؤں میں غیر قانونی طریقے سے قائم پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا جس میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاس کمار نے بتایا کہ اس حادثے میں مرنیوالوں کی تعداد 9جبکہ ایک زخمی ہے۔دھماکہ درگا ستارا کے گھر پر ہوا۔ دھماکہ کے دوران گھر میں موجود گیس سلنڈر  پھٹنے سے پورا گھرآگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اطلاع ملنے پر  فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے میں کامیا ب ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ رگھو داس نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اورلواحقین کوفی کس 2لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ دھماکہ کے اسباب جاننے کیلئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا۔

شیئر: