میتھالی راج پر فلم بنے گی
ان دنوں بالی وڈ فلم انڈسٹری میںاسپورٹس فلمیں بنانے کا ٹرینڈ چل نکلا ہے۔حال ہی میں ایک اور اسپورٹس فلم کے حوالے سے تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان پر بالی وڈ فلم بنائی جائے گی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی حقیقی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان سامنے آیاہے۔ وائیاکوم 18 موشن پکچرز کی جانب سے میتھالی راج سے ان کی زندگی پر فلم بنانے اور فلمی حقوق حاصل کرنے کی لئے کمپنی نے ان سے ملاقات کی ہے۔ کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے اپنی زندگی پر بننےوالی فلم کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ اس فلم سے نوجوان لڑکیاں اچھا پیغام حاصل کریںگی۔