Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میتھالی راج کیلئے بی ایم ڈبلیو کار

حیدرآباد۔۔۔۔دہلی کے ایک تاجر نے ہندوستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو بی ایم ڈبلیو کا تحفہ دینے کا وعدہ پورا کردیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہندوستانی کرکٹ پر میتھالی نے گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انگلینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے ٹیم کی شاندار قیادت کی۔ ہماری لڑکیاں اچھا کھیلیں اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ میں اچھے کھیل کی وجہ سے خواتین کے کھیلوں پر بھی لوگ توجہ دینے لگے ہیں۔ اب زیادہ سے زیادہ لڑکیاں کرکٹ کھیلیں گی۔

شیئر: