Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:ڈکیتی کرنیوالا پاکستانی گروہ گرفتار، 45وارداتوں کا اعتراف

ملزمان خود کو قانون نافذ کرنےوالے ادارے کا اہلکارظاہر کر کے لوگوںکو لوٹتے تھے، پولیس ترجمان 
ریاض ( ارسلان ہاشمی ) دکانوں میں اسلحہ کے زور پر ڈاکا ڈالنے والے ایشیائی گروہ گرفتا ر کر لیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے 45 وارداتوں کا اعتراف کیا ۔ ریاض ریجن کے پولیس ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ منفوحہ پولیس اسٹیشن میں 2 پاکستانیوں نے رپورٹ درج کروائی کہ نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے اور ان سے اسلحہ کے زور پر 10250 ریال اور 5 ہزار ریال مالیت کے موبائل ریچارچنگ کارڈ لوٹ لئے ۔ رپورٹ درج کروانے والوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں بے بس کیا اور زدوکوب بھی کیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کی اور گروہ کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اثناءدیگر تھانوں میں بھی اسی قسم کی وارداتوں کی رپورٹیں درج کروائی گئی۔ تمام وارداتوں کا طریقہ یکساں تھا ۔ ایف آئی آروں کا جائزہ لینے کے بعد پولیس ٹیم یکساں طریقہ واردات کو دیکھتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچی کہ ایک ہی گروہ ہے جو مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہا ہے ۔ پولیس نے گروہ کو گرفتار کر نے کےلئے خصوصی اہلکاروں پر مبنی ٹیم تشکیل دی جنہو ںنے ملزمان کے بارے میں معلومات جمع کر نا شروع کر دی ۔ ریجنل ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی جنہیں گرفتار کرنے کےلئے منظم انداز میں کارروائی کی گئی ۔ گروہ کے ایک رکن کو گرفتا رکر لیا گیاجس کی نشاندہی پر دیگر افراد کو بھی انکے ٹھکانوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان جن کی تعداد 5 ہے کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہو ںنے ریاض ریجن میں 45 وارداتیں کی جس میں ایک لاکھ ریال سے زائد رقم لوٹی جسے انہو ںنے آپس میں تقسیم کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے چرس ، ایک عدد نقلی وائرلیس سیٹ ، 22 موبائل فون ، 2 عدد کوڑے جسے و ہ لوگوں کو مارنے کےلئے استعمال کیا کرتے تھے اور 6861 ریال نقد برآمد ہوئے ۔ ملزمان خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکا ر ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹا کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی جس میں متاثرہ افراد نے انکی شناخت کر لی ۔ گروہ کے تمام ارکان کے خلاف ڈکیتی اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کر کے چالان تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہاں سے مقدمہ عدالت میں بھجوایا جائے گا ۔ 
 

شیئر: