55برس قبل روسی طیارہ کیسے گرایا؟
نجران .... 55برس قبل نجران میں روسی لڑاکا طیارہ گرانے والے سعودی فوجی محمد محسن الوادعی نے تاریخی واقعہ کی تفصیل منشکف کی ہے۔ الوادعی کا کہناہے کہ یمنی انقلاب کے دوران روسی ساختہ الیوشن طیارہ سعودی فضائی حدود میںنجران کے ٹھکانوں پر بمباری کیلئے پہنچا تھا۔ الوادعی بتاتے ہیں کہ انہوں نے حملہ آور روسی طیارے کو توپخانے سے نشانہ بنایا اور اسکے دائیں بازو کو تباہ کردیا۔دراصل طیارہ کے دائیں بازو میںآگ لگی تھی اور طیارے کے عقبی حصے تک پہنچنے پر طیارہ سعودی عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔