چوکر نیکلس.... نیا فیشن ٹرینڈ
یقینا آپ جیولری میں نئے ٹرینڈز سے باخبر رہنا چاہتی ہیں۔ نیکلس ، جو آپ کی نیک لائن کو خوبصورت اور پر کشش بناتے ہیں، نت نئے انداز اور ڈیزائن میں متعارف ہوتے رہتے ہیں ۔ آج کل چوکر نیکلس کا فیشن ہے جو گردن کے ساتھ فٹ ہو جاتا ہے اور گردن کو نمایاں اور خوبصورت بناتا ہے۔ یہ سونے ، چاندی اور پلیٹینم کے علاوہ ویلوٹ ، لیدر اور پلاسٹک میں بھی دستیاب ہیں ۔