Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رسم حنا کے جدید ملبوسات

رسم حنا شادی کی تقریبات کا لازمی جزو سمجھی جاتی ہے۔ عام طور پر مہندی کی تقریب شادی سے ایک دن پہلے منعقد کی جاتی ہے جس میں دلہن کے ہاتھوں پر مہندی لگائی جاتی ہے، اسے شوخ ، چمکدار رنگوں کی تقریب کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اگر جدید فیشن کی بات کی جائے تو اس وقت دلہن کے لئے بھاری کام دار ، کڑھائیوں والے شوخ رنگوں کے لباس ڈیزائن کئے جا رہے ہیں جن میں پیلا ، ہرا ، سرخ اور اورنج رنگ خاص طور پر توجہ کا مرکز ہیں۔ 
 
 کسی دور میں مہندی کی رسم کے لئے دلہن کو سادگی سے تیار کیا جاتا تھا لیکن آج کل اپنی مہندی پر دلہن بہت نک سک سے تیا ہوتی ہیں۔ مہندی کی رسم میں دلہن کے میک اپ میں پیچ ، پنک اور روزی اوریج شیڈز کی لپ اسٹک ٹرینڈ کا حصہ ہیں جبکہ آئی میک اپ کے لئے میٹ کلر کو شمر کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔
 

شیئر: