لاہور... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اورہماری اکثریت ماننے کوتیارنہیں۔ بہانہ کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے۔ تحریک انصاف کھل کر بات کرے۔عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ شاہ محمودقریشی کی نظرمیری کرسی پرنہیں عمران خان پرہے۔مجھے کوئی فکرنہیں ۔جمہوری آدمی ہوں،عمران خان اپنی فکرکریں۔ شاہ محمود ،عمران خان کے خلاف سازش کر رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے مزاج ایک جیسے نہیں ۔عمران خان کو ایم کیو ایم ووٹ نہیں دے گی۔ شاہ محمود قائد حزب اختلاف بن نہیں سکتے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بندہ اپنے پارٹی قائدکے ہوتے ہوئے بڑاعہدہ کیسے مانگ سکتاہے۔بلاول نے قومی اسمبلی آنے کااعلان کیاتومیں نے کہہ دیاتھا اپوزیشن لیڈروہ ہوں گے۔عمران خان کے ہوتے شاہ محمود کا اپوزیشن لیڈربننا انکے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لابنگ کرکے شاہ محمود اپنے قائدکی جگہ لیناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کہہ رہا ہوں سازش میرے خلاف نہیں عمران کے خلاف ہورہی ہے۔اکثریتی جماعت کو نہ ماننا نہ جمہوری ہے،نہ اخلاقی اور نہ ہی سیاسی عمل ہے۔جن سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں وہ بھی یہی سوال کررہے ہیں کہ تحریک انصاف بتائے اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی وجہ کیا ہے؟ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد غیرفطری ہے چل نہیں سکتا۔مسلم لیگ ق،جماعت اسلامی،شیرپاواوردیگر کو بھی اس کا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا۔ آئین کے مطابق مشاورت کی ہے۔ تحریک انصاف والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اورہماری اکثریت ماننے کوتیارنہیںہیں۔