معروف اداکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت ضروری ہے ۔آرٹ فلم بھی کمرشل ہوتی ہے۔ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جاوید شیخ نے ایک تقریب کے دوران میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ2017ءپاکستانی فلموں کے لئے شاندار نہیں رہا تاہم اختتام زبردست انداز میں ہوگا کیونکہ بڑے بینرز کی معیاری فلمیں نومبر اور دسمبر میں ریلیز کے لئے تیار ہیں جو کہ یقیناً شائقین کی توقعات اور باکس آفس کے معیار پر پوری اتریں گی۔واضح رہے کہ جاوید شیخ نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم”وجود“ کی تمام تر عکسبندی ہوچکی۔ ریلیز کے لئے اچھی تاریخ کا انتظار کررہا ہوں۔ اگلے سال جنوری میں نمائش کیلئے پیش کرنے کا ارادہ ہے ۔