شاہی فرمان شریعت کی پابندی کا ترجمان
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
ریاض .... ایوان شاہی کے مشیر سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا شاہی فرمان اسلامی شریعت سے سعودی عرب کی محبت کی علامت ہے۔سعودی عرب قرآن و سنت کی بنیاد پر قائم ہے۔ سعودی ریاست زندگی کے ہر شعبے میں قرآن و سنت کی عملدری کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خطرات سے بچاﺅ کیلئے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ حکومت نے یہ عزم کرلیا ہے کہ سماجی امن کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائیگا لہذا خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی راہ میں جو رکاوٹ تھی وہ دور ہوگئی۔