اپنی بیوی کو ڈرائیونگ سکھاﺅں گا، الغامدی
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
ریاض .... مکہ ریجن میں ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سابق سربراہ ڈاکٹر احمد الغامدی نے واضح کیا ہے کہ اب جبکہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اجازت مل گئی ہے میں اپنی بیوی کو ڈرائیونگ سکھاﺅں گا۔ اس فیصلے کی بدولت خواتین ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکیں گی۔ شاہی فیصلہ جائز حق کی تاج پوشی ہے۔ اس میں غلط تصورات کی اصلاح کا پہلو شامل ہے۔ اسکی بدولت خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔