Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہل قدمی کے عالمی دن میں خواتین کی شرکت

ریاض.... کل 9محرم جمعہ کو سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا۔ یہاں سعودی حکومت کی نگرانی میں خواتین چہل قدمی کا عالمی دن منائیں گی۔ اسپورٹس جنرل اتھارٹی اس کی سرپرستی کریگی۔ چہل قدمی کے عالمی دن کی انتظامیہ کے ترجمان سہیل باظبی نے عاجل کو بتایا کہ ہمارے یہاں اس قسم کا پروگرام پہلی بار ہوگا۔ اس میں فیملی والے شریک ہونگے۔ مرد آگے اور خواتین پیچھے ہونگی۔ مقررہ مقام کی سڑکیں بند کردی جائیں گی۔ مختلف ادارے چہل قدمی میں حصہ لینے والوں کو تحائف بھی پیش کرینگے۔ یہ پروگرام جدہ، ریاض اور دمام میں ہوگا۔ ہر جگہ 1300افردا شریک ہونگے۔ اسکی تیاریاں8ماہ پہلے سے کی جارہی ہیں۔
 

شیئر: