مختار انصاری سمیت 8ملزمان بری
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
مئو۔۔۔۔منا سنگھ قتل کیس میں فاسٹ ٹریک کورٹ نے بی ایس پی ممبر اسمبلی مختار انصاری کو بری کردیا۔ساتھ ہی کورٹ نے اس قتل میں ملوث دیگر 8ملزمان کوبھی رہا کردیا۔واضح رہے کہ اس معاملے میں مئوکے بی ایس پی ممبر اسمبلی مختار انصاری سمیت درجنوں لوگوں کو ملزم قراردیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں امیش سنگھ ، رجنیش سنگھ ،سنتوش سنگھ ،راکیش کمار پانڈے ، امریش قنوجیا، انوج قنوجیا، راجو عرف جاموت قنوجیا ، ونے سنگھ، اوپیندر سنگھ ، اروند یادو اور کملیش یادو بھی ملزم ہیں۔ کورٹ نے معاملے میں 11میں سے 3کو ملزم قراردیا جن میں اروند یادو، راجو عرف جاموت اور امریش قنوجیا شامل ہیں۔یاد رہے کہ ٹھیکیدار منا سنگھ اور اسکے ساتھی راجیش رائے کو29اگست 2009ء کو شہر کوتوالی علاقے کے یونین بینک کی شاخ کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی کا ڈرائیور شبیر زخمی ہوگیا تھا۔