کابل حملے کا ہدف جیمز میٹس تھے،طالبان
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
کابل ... افغان طالبان کے بعد داعش نے بھی افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ داعش کی ویب سائٹ عماق کے مطابق اس حملے کے لئے ایس پی جی نائن طرز کے راکٹ استعمال کئے گئے۔ اس سے قبل طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ راکٹ حملے میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کے کابل پہنچنے کے کچھ دیر بعد شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر6 راکٹ داغے گئے جو ایئر پورٹ پر موجود فوجی حصے کے قریب گرے۔ذرائع نے بتایا کہ جس وقت حملہ ہو ا امریکی وزیر دفاع کا طیارہ باگرام ائیر بیس کی طرف پر واز کرچکا تھا۔