امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے پیر کو ابوظبی میں اعلی سطح کے مذاکرات کےلیے شام کے نئے وزیر خارجہ اسد الشیبانی کا خیرمقدم کیا ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، شام کی آزادی، خودمختاری اور استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
اماراتی وزیر خارجہ نے شامی عوام کی امنگوں کے حصول اور ملک بھرمیں سلامتی کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
نشكر دولة قطر على حسن الاستقبال والضيافة، توجهنا اليوم إلى دولة الإمارات العربية المتحدة الشقيقة، نتطلع لبناء علاقات ثنائية بناءة تصب في مصلحة البلدين pic.twitter.com/EtBJQJxL9q
— أسعد حسن الشيباني (@Asaad_Shaibani) January 6, 2025