Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہونگے

اسلام آباد ... سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کےلئے مسلم لیگ(ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔مسلم لیگ (ن) نے سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ(ن) کا صدر بنانے کی راہ ہموار کرنے کیلئے سینیٹ سے انتخاب بل 2017منظور کرا لیا تھا ۔اس بل کی شق 203کے مطابق نا اہل شخص بھی کسی سیاسی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے۔ پہلے ایسا نہیں تھا ۔ مسلم لیگ (ن) کے منصوبے کے مطابق حکمران جماعت انتخاب بل 2017کو 2اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کروا لیگی ۔ انتخاب بل 2017ءمنظور ہو جاتا ہے تو 2اکتوبر ہی کو صدرممنون حسین کے دستخط کے بعد یہ قانون کاحصہ بن جائے گا ۔یوں قانون کے مطابق نا اہل شخص کو سیاسی پارٹی کی صدارت کا حق حاصل ہو جائے گا ۔اگر ایسا ہوتا ہے تو 3اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا صدر بنا لیا جائیگا۔

شیئر: