سیول ..... شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کم جو نگ نام کو قتل کرنے والی خواتین کے خلاف ملا ئیشیا میں عدالتی کارروائی کی جارہی ہے۔انڈونیشی اور ویتنامی ملزم خواتین کے خلاف ٹرائل 2 اکتوبر کو شروع کیا جائے گا، جرم ثابت ہونے پر دونوں خواتین کو سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ کم جونگ نام کو 12 فروری کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر پُراسرار طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔امریکی اور جنوبی کوریا ئی انٹیلی جنس کے مطابق اس کے پیچھے شمالی کوریا کے سیکریٹ ایجنٹس کا ہاتھ تھا۔