کردستان ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہیں کرتے، امریکہ
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کردستان میں ہونے والے علیحدگی ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ امریکی وزارت خارجہ نے کرد رہنما اور عراقی انتظامیہ کو بحران کے حل کے لئے افہام وتفہیم کا راستہ اختیا رکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کردستان کی آزاد اور خود مختار ریاست کے لئے ہونے والا ریفرنڈم یکطرفہ اور شفافیت سے عاری تھا۔ ہم متحد اور مستحکم عراق کے خواہش مند ہیں۔