Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفید بالون کی روک تھام کیسے کریں؟

بالوں کا سفید ہو نا بڑھتی عمر کی نشانی ہے لیکن اب کم عمر لوگ بھی سفید بالوں کے مسائل سے دوچار ہیں۔ متوازن غذا کی عدم فراہمی ذہنی اور جسمانی نشونما کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ وٹامنز کے حصول ، ذہنی سکون،متوازن غذا،مثبت رویہ ، بھرپور نیند اور مناسب صفائی کے ذریعے بالوں کو قبل ازوقت سفید ہونے سے بچایاجا سکتاہے۔
 
انسانی جسم کو وٹامن بی 12  ، فولک ایسڈاور اومیگاتھری کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ3 اجزاء سفیدبالوں کے خلاف بہترین محافظ ثابت ہو سکتے ہیں لہٰذا آپ ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جو غذائی اعتبار سے ان سے بھرپور ہوں۔یہ اجزا آپ سپلیمنٹ کے ذریعے بھی لے سکتے ہیں ۔
 
قبل ازوقت سفید ہوتے بالوں کے لیے آملہ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے ۔سفید بالوں سے بچنے کے لئے آملہ کا پیسٹ  10 سے 15 منٹ تک سر پر لگائیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں۔
 
 ناریل کا تیل اور کڑی پتے کا استعمال بڑھتے سفید بالوں کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ 100ملی لیٹرناریل کے تیل میں ایک مٹھی کڑی پتے مکس کرکے ابال لیں۔جب پتے پوری طرح جل جائیں تو اس آمیزے کو چھان کرایئرٹائٹ بوتل میں رکھ لیں۔ روزانہ رات کو  15سے 20منٹ مساج کریں۔اگلی صبح دھو لیں۔ اس عمل سے 3ماہ میں بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ 
 
اس کے علاوہ ادرک میں ایک چمچ شہد میں ملا کر روزانہ لگانے سے سفید بالوں سے بچا جا سکتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس گاجر کا جوس بھی آپ کو اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔
 
امرود کے پتے بالوں کی نشونما کے لیے مفید ہیں ۔یہ بالوں کو جلدسفید ہونے سے روک سکتے ہیں۔ امرود کے چند پتے پیس کر سر کی جلد پر لگالیں اور کچھ دیر بعد سر دھو لیں ۔ باقاعدگی سے یہ عمل سفید بالوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
 
 اسکے علاوہ آپ اپنے بالوں کے لئے جو بھی مصنوعات خریدیں وہ بہت سوچ سمجھ کر لیں۔ اشتہارات دیکھ کر شیمپو اور دیگر پراڈکٹس پر اندھا اعتبار کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ ان میں موجود کیمیکل آپکے بالوں کو خراب کر نے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ 
 
 

شیئر: