Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھیڑ خانی پر خواتین کو بھی سزا تجویز

ریاض.... متعلقہ اداروں نے چھیڑ خانی اوراستحصال کے انسداد کے نئے قانون کا مسودہ تیار کرلیا۔ اس میں مرد و خواتین دونوں کو چھیڑ خانی اور استحصال کی کوشش پر عبرتناک سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ نئے قانون کے بموجب چھیڑ خانی یا استحصال کی کوشش پر 5برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک جرمانہ یادونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جاسکتی ہے۔ اسکے بموجب اگر کوئی خاتون بھی کسی مرد سے چھیڑ خانی کریگی یا کسی عنوان سے اسے دھمکانے کا چکر چلائیگی تو اسے بھی جیل اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
 

شیئر: