مکہ مکرمہ ....مسجد الحرام کے داخلی صحن اور مطاف میں سائبان کے منصوبے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس میں مسجد الحرام اور مطاف کا چھوٹا سا ماڈل دکھایا گیا ہے اور سورج کی شعاعوں سے بچانے والے سائبان کے تجربے کا منظر بھی دکھایا گیاہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے گزشہ برس شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر قیادت حرم شریف کی چھت ، اسکے صحنوں اور مطاف کیلئے سائبانو ںکے شاہ سلمان منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔