Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپالی کی موت کا معمہ

محایل عسیر.... عسیر پولیس نے 30سالہ نیپالی شہری کی موت کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردیں۔ متوفی کے ساتھ رہنے والے 2غیر ملکیوں نے اطلاع دی کہ انہوں نے نیپالی شہری کو اٹھنے پربے ہوشی کے عالم میں دیکھا تو اسے محایل جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے گئے ۔ ڈاکٹر نے معائنہ کرکے بتایا کہ وہ مر چکا ہے۔ دونوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ میت سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی اور موت کا سبب دریافت کرنے کیلئے پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس نے واردات کے ممکنہ شبے کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا۔
 

شیئر: