Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرو کرایہ میں اضافے پر مرکز کو کیجریوال کا خط

نئی دہلی۔ ۔۔۔دہلی میٹرو کے مجوزہ کرائے میں اضافہ کو عوام پر بوجھ قراردیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ پوری کو خط لکھ کر نظرثانی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے مرکزی وزیر کو معیشت کی بدحالی، کاروبار کی گراوٹ اور مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم آر سی کا کرایہ بڑھانے کا منصوبہ نامناسب ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہردیپ پوری کو بھیجے گئے  خط میں کہا کہ دہلی میٹرو کی طرف سے کرایہ  میں اضافہ غیر قانونی ہے اور وہ ڈی ایم آر سی کے ضابطے کے تحت کرائے میں اضافے کوروکنے کی ہدایت دیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ دہلی حکومت اور مرکز مشترکہ جائزہ میٹنگ کے بعد کوئی فیصلہ کرے۔کیجریوال نے خط میں تحریر کیا کہ پہلے سے ہی دہلی اور ملک کے عوام مہنگائی کی مار جھیل رہے ہیں۔ ایسے عالم میں ایک سال کے اندر دوبارہ  دہلی میٹرو کرایہ میں اضافہ مسافر اور صارفین نہیں جھیل پائیں گے۔

شیئر: