بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنی کالج لائف سے متعلق نیا انکشاف کیاہے کہ وہ بہت پڑھاکو تھیں۔ کریتی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ کالج دورمیں بہت پڑھاکو لڑکی ہواکرتی تھیں اور ہمیشہ 90فیصد نمبر حاصل کرتی تھیں۔ کریتی کا کہنا ہے کہ وہ جب تک وہ اپنا کام مکمل نہ کرلیتیں ، کچھ نہیں کھاتی تھیں، نہ سوتی تھیں۔کریتی نے بتایا کہ وہ چلتے چلتے سبق یاد کرنے کی بھی عادی تھیں۔ ان کی والدہ پروفیسرتھیں جو انہیں پڑھائی میں مدد دیاکرتی تھیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ کریتی سینن نے انجینیئرنگ کررکھی ہے۔ انہوں نے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جبکہ 2014کی فلم ہیروپنتی سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ حال ہی میں ان کی فلم ' بریلی کی برفی' ریلیز ہوئی ہے، کریتی اپنی آئندہ فلم میں اداکار نوازالدین کی ہیروئن بنیں گی۔