Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس میں ایک اور سہولت

ریاض .... سعودی محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے واضح کیا ہے کہ کسی ایسے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی سعودی خاتون کو فوراً ہی سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جائیگا جس کا لائسنس سعودی عرب میں قانوناً تسلیم کیا جاتا ہو۔ الربیعان نے یہ وضاحت الاخباریہ چینل کے الراصد پروگرام کے دوران متعدد سوالات کے جواب میں دی ہے۔انکا کہناہے کہ شاہ سلمان کی ہدایت ہے کہ ٹریفک قوانین و ضوابط کے سلسلے میں مرد و عورت کے درمیان مساوات سے کام لیا جائے لہذا جس خاتون کے پاس بھی کسی ا یسے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہوگا جسے مملکت میں تسلیم کیا جاتا ہے تو اسے لائسنس پیش کرتے ہی سعودی ڈرائیونگ لائسنس دیدیا جائیگا۔ 6ہزار سے زیادہ سعودی خواتین خلیجی ممالک سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ہوئے ہیں۔ وہ فوراً ہی سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گی۔

شیئر: