Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے 66برس قبل ڈرائیونگ اجازت نامہ حاصل کیا

ریاض .... سعودی تاریخ نویس عبدالکریم الحقیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سعودی خاتون نے 66برس قبل سعودی عدالت کے حکم پر ڈرائیونگ کا پہلا اجازت نامہ حاصل کیاتھا۔ الحقیل کا کہناہے کہ انہیں سعودی خاتون کو جاری کئے جانے والے پہلے ڈرائیونگ لائسنس کی کہانی شیخ علی بن سلیمان الرومی نے سنائی تھی۔ ابن رومی کا انتقال1423ھ میں ہوا۔ یہ لائسنس 1378ھ میں جاری کیا گیا تھا۔ایک نابینا شخص تھا،اس کی 2بیٹیاں تھیں۔ایک بیٹی گاڑی ڈرائیو کرتی اور باپ کی خدمت کرتی تھی۔ نابینا شہری وقتاً فوقتاً سامان فروخت کرنے کیلئے المجمعہ آیا کرتا تھا۔ اس کی بیٹی گاڑی ڈرائیو کرکے اسے المجمعہ لایا کرتی تھی۔ المجمعہ بازار کے لوگوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کیا۔ وہ نابینا شخص اور اسکی بیٹیوں کو قاضی علی الرومی کے پاس لے گئے۔ قاضی نے نابینا شہری ، اسکے حالات اور اسکی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بیٹی کو ڈرائیونگ کی اجازت دیدی۔ الرومی نے اتنا ہی نہیں کیا بلکہ المجمعہ بازار کے لوگوں پر یہ بات بھی واضح کردی کہ اسلامی شریعت نے خواتین کو گاڑی چلانے پرکوئی پابندی نہیں لگائی۔
 

شیئر: