صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندکے ہاتھوں شرڈی ہوائی اڈے کا افتتاح
نئی دہلی- - - - -صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹر کے شرڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا۔صدر جمہوریہ نے شرڈی سے ممبئی جانیوالی پہلی پرواز کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ان کے ہمراہ مہاراشٹر کے گورنر ودیاساگر راؤ اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔واضح ہوکہ صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد رام ناتھ کوونڈ آج اپنی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں ۔ یوپی کے شہر کانپور دیہات ضلع کے پرونکھ میں یکم اکتوبر 1945ء کو پیدا ہوئے۔یکم اکتوبر 2017کو رام ناتھ کووند نے زندگی کے 71بہاریں مکمل کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر صدر جمہوریہ کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے درازی عمر کے جذبے کا اظہارکیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ رام ناتھ کووندنے اپنے نرم لب ولہجے،ہمدردانہ اورمشفقانہ انداز سے ملک کے عوام کو متاثر کیا۔ صدر جمہوریہ شرڈی میں سالانہ میلہ کا افتتاح کرنے کے بعد ممبئی جائیں گے جہاں وہ مہاراشٹر کے کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کا اعلان کرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کےبعددہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔