گاندھی خاندان کی 3نسلوں نے گجرات سے ناانصافی کی، امیت شاہ
نئی دہلی۔۔۔۔۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے الزام لگایاہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اعدادوشمار کو نظر انداز کرکے گجرات کی ترقی کا مذاق اڑارہے ہیں مگر اس سال اسمبلی انتخابات کے بعد گجرات کے عوام انہیں آئینہ دکھادیں گے۔ میں وکاس ہوں، میں گجرات ہوں کے نعرے کے ساتھ وسطی گجرات میں بی جے پی کی پہلی گجرات گورو یاترا کو ہری جھنڈی دکھانے کیلئے تقریب میں امیت شاہ نے یہ الزام لگایا کہ راہول گاندھی خاندان کی 3نسلوں نے گجرات کے ساتھ ناانصافی کی ۔ کانگریس نے سردار پٹیل کے مجسمے کوپارلیمنٹ کمپلیکس میں لگانے کی اجازت نہیں دی ،انہیں بھارت رتن بھی نہیں دیا۔ شاہ نے گجرات میں 1995 تک کانگریس کے اقتدار اور اس کے بعد 22 سال کے بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوئی ترقی کا تفصیل سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گجرات بی جے پی کے دور میں ملک میں نمبر ایک ریاست بن گیا ہے ۔