Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے 3اضلاع میں فرقہ وارانہ فساد،آتشزنی اور فائرنگ میں 5زخمی

کانپور۔۔۔۔۔۔محر م کے جلوس کے دوران یوپی کے 3اضلاع میں  فرقہ وارانہ فساد بھڑک اٹھاجس کے بعد سماج دشمن عناصر نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، فائرنگ اور آتشزنی شروع کردی بعدازاں پولیس نے لاٹھی چارج کرکے حالات قابو میں کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ کانپور میں راستہ تبدیل کرنے کے معاملے پر فساد برپا ہوگیا۔دوسری جانب بلیا میں بھی ہنگامہ اور آتشزنی کے واقعہ کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ کشی نگر میں جلو س کے دوران غیر سماجی عناصر نے تھانہ انچارج پر حملہ  کے بعد دوسرے فریق نے ہنگامہ برپا کردیا۔ اترپر دیش کے سب سے بڑے اور مصروف شہر کانپور میں محرم کے جلو کے مسئلے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ راستہ تبدیل کرنے کے معاملے کے بعد آتشزنی اور فائرنگ کی وارداتیں ہوئیں۔ضلع انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کیلئے اضافی حفاظتی دستہ تعینات کردیال۔ اس ہنگامہ ، آتشزنی اور فائرنگ میں 5افراد زخمی ہوئے۔کانپور میں محرم کے جلو س پر ہنگامہ جوہی اور کلیان پور تھانہ علاقے میں ہوا ۔حالات پر قابو پانے کیلئے ڈی جی پی مرکز سے اضافی فورس کے علاوہ پی اے سی اور آر آر ایف کی ایک ایک ٹیم روانہ کردی گئی ۔ جلوس کے دوران ایک فرقہ  کیلئے جو راستہ متعین کیا گیا تھا اس کی پابندی نہ کرتے ہوئے دوسرے راستے پر جانے سے دوسرے فرقے کے لوگوں نے اعتراض کیا جس کے بعد فساد بھڑک اٹھا، آتشزنی  اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق  کانپور ، بلیا اور کشی نگر میں حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔

شیئر: