اسلام آباد..پاکستان نے کہا ہے کہ 25 ستمبر کا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم پر تشویش ہے ۔پاکستان عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت اور عراق کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کردستان میں 25 ستمبرکا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے ۔ریفرنڈم سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا۔ پاکستان عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔