اسلام آباد..مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے نوازشریف پر اعتماد کی قرار داد منظور کرلی ۔ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا سینیٹرمشاہداللہ خان نے نوازشریف پر اظہار اعتماد کی قرارداد پیش کی۔ مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی ۔ قرار داد میں نوازشریف کی بطور وزیراعظم کارکردگی اور 4 سالہ دور میں ترقیاتی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مجلس عاملہ نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ۔ پارٹی عہدے کے لئے عدالتی نااہل شخص پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس منگل کی صبح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا جس میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔